حیدرآباد

بنڈی سنجے کی گرفتاری، مرکزی وزیر کشن ریڈی ڈی جی پی انجنی کمار پر برہم

کشن ریڈی نے ڈی جی پی پر برہمی کا اظہار کیا جس پر کشن ریڈی نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنڈی سنجے کی گرفتاری کے مسئلہ پر اتنا ہنگامہ ہونے کے باوجود کیا یہ نہیں معلوم کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا؟

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت وسینئر بی جے پی لیڈر کشن ریڈی نے بی جے پی کے تلنگانہ صدر بنڈی سنجے کی گرفتاری کی وجوہات بتانے کا مطالبہ کیا اور اس سلسلہ میں تلنگانہ کے ڈی جی پی انجنی کمار کو فون کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ پولیس بغیر وجہ بتائے سنجے کو کیسے گرفتار کرسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
بی جے پی قائد رکن سنٹرل وقف کونسل حنیف علی کا انتقال
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار

ڈی جی پی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی تفصیلات کچھ دیر بعد سامنے آئیں گی۔ کشن ریڈی نے ڈی جی پی پر برہمی کا اظہار کیا جس پر کشن ریڈی نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنڈی سنجے کی گرفتاری کے مسئلہ پر اتنا ہنگامہ ہونے کے باوجود کیا یہ نہیں معلوم کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا؟

 یہ تلنگانہ میں پولیس نظام کے کام کاج کا ثبوت ہے۔ کشن ریڈی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں ڈی جی پی جس طرح سے کام کر رہے ہیں وہ افسوس ناک ہے۔اسی دوران اس مسئلہ پر ریاست بھر میں احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں۔