حیدرآبادسوشیل میڈیا

ریاض میں عالمی مسابقہ قرآن واذاں، حیدرآباد کے محمد شعیب شرف الدین کا انتخاب

اس مسابقہ کا آن لائن آڈیشن”عطر الکلام“کی ویب سائٹ پر ہوا جن کے تین مراحل تھے۔ پہلے مرحلہ میں 20 سیکنڈ کی آڈیو کلپ اپ لوڈ کرنا تھا، دوسرے مرحلہ میں ایک منٹ کی آڈیو کلپ اور تیسرے مرحلہ میں دو منٹ کی ویڈیو کلپ کو ترتیب وار اپ لوڈ کرنا تھا۔

حیدرآباد: سعودی حکومت کی جانب سے ریاض میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے عالمی مسابقہ قرآن واذان ”عطر الکلام“میں شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے حافظ قاری محمد شعیب شرف الدین فرزند قاری محمد نصیر الدین منشاوی کا انتخاب عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

اس عظیم الشان مسابقہ میں 50ہزار قرا کرام ومؤذنین میں سے 50حصہ لینے والوں کو منتخب کیا گیا۔اس مسابقہ کا آن لائن آڈیشن”عطر الکلام“کی ویب سائٹ پر ہوا جن کے تین مراحل تھے۔ پہلے مرحلہ میں 20 سیکنڈ کی آڈیو کلپ اپ لوڈ کرنا تھا، دوسرے مرحلہ میں ایک منٹ کی آڈیو کلپ اور تیسرے مرحلہ میں دو منٹ کی ویڈیو کلپ کو ترتیب وار اپ لوڈ کرنا تھا۔

اس انتخاب پر نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور بارگاہ نبویؐ میں بیشمار درود و سلام پیش کیا۔ قاری محمد شعیب شرف الدین کی کامیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔ ان کی تصویر ویب سائٹ پر دی گئی ہے۔