دہلی

ہجومی تشدد، سپریم کورٹ میں اہم سماعت

سپریم کورٹ 23 اپریل کو ایک درخواست کی سماعت کرنے والی ہے جس میں نفرت کے جرائم اور ہجوم کے تشدد کے شکار ہونے والے افراد کو یکساں معاوضہ دینے کی گزارش کی گئی ہے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ 23 اپریل کو ایک درخواست کی سماعت کرنے والی ہے جس میں نفرت کے جرائم اور ہجوم کے تشدد کے شکار ہونے والے افراد کو یکساں معاوضہ دینے کی گزارش کی گئی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی عدالت نے انڈین مسلمس فار پروگریس اینڈ ریفارمس (اِمپار) کی درخواست پر اپریل 2023 میں مرکز‘ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے جواب مانگا تھا۔

عدالت نے ان سے پوچھا تھا کہ تحسین پوناوالا کیس میں 2018 میں سپریم کورٹ نے جو ہدایت دی تھی اس کے مطابق ہجومی تشدد کے شکار افراد کے خاندانوں کو ریلیف دینے کی اسکیم بنانے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ 23 اپریل کی کاز لسٹ کے بموجب جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح پر مشتمل بنچ معاملہ کی سماعت کرنے والی ہے۔