حیدرآباد

خود ساختہ جادوگر گرفتار‘ایل بی نگر پولیس کی کارروائی

ایل بی نگر پولیس نے ایک خود ساختہ جادوگر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے بموجب ایل بی نگر علاقہ میں کارتک نامی شخص کو سر درد ہورہا تھا۔

حیدرآباد: ایل بی نگر پولیس نے ایک خود ساختہ جادوگر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے بموجب ایل بی نگر علاقہ میں کارتک نامی شخص کو سر درد ہورہا تھا۔

متعلقہ خبریں
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
شفا کلینک ایل بی نگر میں حجامہ کیمپ کا انعقاد
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع

اس کی ملاقات گیانیشور سے ہوئی۔ گیانیشور نے اسے دوا دینے کی بجائے ایک روم میں لے جاکر لیمو اور ناریل سے علاج کیا۔ تاہم ڈی کارتک کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

گیانیشور نے کارتک سے 50 ہزار روپے رقم بھی لی تھی۔ اس سلسلہ میں ڈی کارتک نے ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

پولیس نے آج گیانیشور کے مکان پر دھاوا کرکے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے دو تعلیمی اسناد بھی ضبط کرلئے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔