آندھراپردیش

اے پی میں جمہوریت کا خاتمہ, ریاست کی صورتحال شمالی کوریا کے مماثل: لوکیش

تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے قومی جنرل سکریٹری نارالوکیش نے اتوار کے روز الزام عائد کیا کہ آندھرا پردیش میں دھیرے دھیرے جمہوریت کو ختم کیا جارہا ہے۔

وجئے واڑہ: تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے قومی جنرل سکریٹری نارالوکیش نے اتوار کے روز الزام عائد کیا کہ آندھرا پردیش میں دھیرے دھیرے جمہوریت کو ختم کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند

انہوں نے نائیڈو کی حمایت میں حیدرآباد سے آئی ٹی پروفیشنلس کی جانب سے نکالی جارہی کار ریالی کو روکنے کیلئے سرحد پر بڑے پیمانے پر پولیس فورس کو تعینات کرنے پر ریاستی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

حتیٰ کہ ہر روز واٹس ایپ پر پیامات کے ذریعہ ہدایت روانہ کرتے  ہوئے شہریوں کے فون پر مداخلت کی جارہی ہے جو تشویشناک بات ہے اس سے کئی خدشات جنم لے رہے ہیں۔

یہ انہتائی نازک صورتحال ہے۔ معصوم افراد کی پرئیواسی(راز داری) کی خلاف ورزی نہیں کیا جانی چاہئے۔ سابق ٹوئٹر ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لوکیش نے کہا کہ آندھرا پردیش کی صورتحال، شمالی کوریا کے جابر حکومتوں کے مترادف قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری اصولوں کو ختم کیا جارہا ہے۔

ریاست میں بتدریج جمہوریت کوختم کیا جارہا ہے۔ چندرا بابو نائیڈو کے فرزند لوکیش نے ایکس پرتحریر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ دریں اثنا لوکیش کی بیوی برہمنی نے بھی ایکس پر ایک پیام پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش میں بنیادی حقوق کو سلب کیا جارہا ہے اور ریاست میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ آندھرا پردیش کی پولیس آئی ٹی پروفیشنلس کی کار ریالی کو ناکام بنانے کیلئے سرتوڑ کوشش کررہی ہے جبکہ ان پروفیشنلس نے نائیڈو کی حمایت میں حیدرآباد سے راجمندری تک پرامن کار ریالی نکالنا چاہتے ہیں۔

برہمنی نے کار ریالی منظم کرنے پر پروفیشنلس سے اظہار تشکر کیا۔ ایک دوسرے پیشرفت میں جنا سینا پارٹی (جے ایس پی) سربراہ و فلمی اداکار پون کلیان نے راجمندری میں برہمنی سے ملاقات کی۔

جے ایس پی قائدین نے نائیڈو کی بہبود کے ساتھ یگانگت کا اظہار کیا۔ ان دونوں نے ریاست کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری کے خلاف دونوں جماعتوں نے مشترکہ احتجاجی پروگرامس منعقد کرنے کے منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا۔ پون کلیان کے بھائی ناگا بابو نے تروپتی میں کہا کہ نائیڈو کی گرفتاری پر پارٹی کیڈر کو شدید تکلیف ہوئی ہے۔

a3w
a3w