تلنگانہ

تلنگانہ میں راجیو گاندھی کی برسی پر دعائیہ تقاریب کا انعقاد

اس موقع پر مسٹر ریڈی نے مسٹر گاندھی کو ایک دور اندیش لیڈر قرار دیا جنہوں نے ہندوستان کو ایک الگ عالمی شناخت دی اور ملک کو تکنیکی اور کمپیوٹر کے دور میں داخل کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی نے ٹیلی کام انقلاب، تکنیکی ترقی اور نوجوانوں کی خودمختاری کی بنیاد رکھی، جو جدید ہندوستان کو تشکیل دے رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس نے جمعرات کو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی برسی پر ریاست میں مختلف مقامات پر دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا اور اس موقع پر وزیراعلٰی اے ریوَنتھ ریڈی نے حیدرآباد میں سکریٹریٹ کے قریب انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
راہول گاندھی کی لیہہ آمد، کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور


اس موقع پر مسٹر ریڈی نے مسٹر گاندھی کو ایک دور اندیش لیڈر قرار دیا جنہوں نے ہندوستان کو ایک الگ عالمی شناخت دی اور ملک کو تکنیکی اور کمپیوٹر کے دور میں داخل کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی نے ٹیلی کام انقلاب، تکنیکی ترقی اور نوجوانوں کی خودمختاری کی بنیاد رکھی، جو جدید ہندوستان کو تشکیل دے رہی ہے۔


وزیراعلٰی نے کہا کہ راجیو گاندھی نے مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم اندرا گاندھی سے ترغیب حاصل کی اور ملک کی اتحاد اور سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ مسٹر ریڈی نے مقامی اداروں میں خواتین کے لیے ریزرویشن شروع کرنے اور حکمرانی و سیاست میں خواتین کی خودمختاری کو فروغ دینے میں مسٹر گاندھی کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔


وزیراعلٰی نے ریاستی اسمبلیوں اور لوک سبھا میں خواتین کے تحفظات کو فوری طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے اور بنا کسی خامی کے ایک واضح آئینی ترمیم پیش کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اس قانون کے لیے کانگریس پارٹی اور انڈیا اتحاد کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔


اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر، ایم ایل اے دانم ناگیندر، سرکاری مشیر وی ہنومنتھ راؤ اور دیگر لیڈران موجود تھے۔