آندھراپردیش

اے پی کے وشاکھاپٹنم میں گھر کی منتقلی کے دوران فریج سے سانپ نکلنے سے سنسنی

حال ہی میں وشاکھاپٹنم کے علاقہ سندھیا میں ایک شپ یارڈ ملازم کے خاندان کو ایسا ہی ایک عجیب اور خوفناک تجربہ ہوا۔ یہ خاندان اپنا کوارٹر تبدیل کر رہا تھا اور سامان کی منتقلی کے دوران جب انہوں نے فریج کو خالی کیا تو انہیں فریج کے اوپری حصہ کے اندر سے کوئی چیز جھانکتی ہوئی نظر آئی۔

حیدرآباد: آج کل سانپوں کا انسانی بستیوں میں نکل آنا ایک عام بات ہو گئی ہے، چاہے وہ خوراک کی تلاش ہو یا پناہ گاہ کی تلاش یہ خطرناک جاندار کہیں بھی نمودار ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

حال ہی میں وشاکھاپٹنم کے علاقہ سندھیا میں ایک شپ یارڈ ملازم کے خاندان کو ایسا ہی ایک عجیب اور خوفناک تجربہ ہوا۔ یہ خاندان اپنا کوارٹر تبدیل کر رہا تھا اور سامان کی منتقلی کے دوران جب انہوں نے فریج کو خالی کیا تو انہیں فریج کے اوپری حصہ کے اندر سے کوئی چیز جھانکتی ہوئی نظر آئی۔

پہلے تو انہوں نے سوچا کہ شاید یہ کوئی چھپکلی ہے اور اسے بھگانے کی کوشش کی لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ چھپکلی نہیں بلکہ ایک سانپ ہے تو ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔


فوری طور پر سانپ پکڑنے والے ناگاراجو کو اطلاع دی گئی۔ ناگراجو نے موقع پر پہنچ کر جب سانپ کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ وہاں سے چھلانگ لگا کر بھاگنے لگا تاہم اس نے اسے بحفاظت پکڑ لیا جس کے بعد گھر والوں نے راحت کی سانس لی۔

اس سانپ کی شناخت برونز بیک وائن سنیک کے طور پر ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سانپ زیادہ تر درختوں پر رہتے ہیں اور مینڈک، چھپکلیاں اور کیڑے مکوڑے کھاتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ یہ سانپ زہر کے بغیر ہوتا ہے اور اوسطاً چار فٹ تک لمبا ہو سکتا ہے۔

یہ سانپ بہت زیادہ پھرتیلے ہوتے ہیں اور چھلانگ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے یہ عام طور پر جھاڑیوں اور درختوں میں پائے جاتے ہیں۔