تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

بتایا جا رہا ہے کہ تیندوے نے دو شکاری کتّوں پر حملہ کر کے انہیں ہلاک کر دیا، جو کہ جنگلی خنزیروں سے کھیتوں کی حفاظت کے لئے رکھے گئے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں وڈّے پلی علاقہ کے جنگلات میں تیندوے کی موجودگی سے مقامی افرادمیں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

بتایا جا رہا ہے کہ تیندوے نے دو شکاری کتّوں پر حملہ کر کے انہیں ہلاک کر دیا، جو کہ جنگلی خنزیروں سے کھیتوں کی حفاظت کے لئے رکھے گئے تھے۔

اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر دوباک رینج کے فاریسٹ آفیسر سندیپ کمار موقع پر پہنچے اور تیندوے کے پنجوں کے نشانات اکٹھے کئے

۔ انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زرعی کام کے دوران احتیاط برتیں اور عوام خوف زدہ نہ ہوں۔