تلنگانہ

ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے

ریاست تلنگانہ میں شدید بارش سے متاثرہ مقامات جہاں سیلاب کا خطرہ ہے، میں راحت اور بچاؤ کاموں کیلئے مرکزی حکومت نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی 9 ٹیموں کو تلنگانہ روانہ کررہی ہے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں شدید بارش سے متاثرہ مقامات جہاں سیلاب کا خطرہ ہے، میں راحت اور بچاؤ کاموں کیلئے مرکزی حکومت نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی 9 ٹیموں کو تلنگانہ روانہ کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اقامتی اسکولس کیلئے نیا ٹائم ٹیبل بنانے مرکزی وزیر کی خواہش
سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکسی اختیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت: اتم کمار ریڈی
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
صدر مجلس کو پرانے شہر کے مسائل حل کرنے بنڈی سنجے کا مشورہ
روزگار کے مسئلہ پر تلنگانہ اسمبلی انتخابات لڑے جائیں گے: بی جے پی

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار نے اتوار کے روز بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت پر یہ ٹیمیں، تلنگانہ کیلئے روانہ ہوچکی ہیں۔ چینائی، وشاکھا پٹنم اور آسام سے تین، تین ٹیمیں تلنگانہ پہونچ رہی ہیں۔

بنڈی سنجے نے کہا کہ انہوں نے امیت شاہ کو ضلع کھمم کی سنگین صورتحال سے واقف کرایا جہاں اس ضلع کے110 مواضعات زیر آب آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کو میں نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی پالیرو میں، عظیما تانڈہ کی پہاڑی پر 68، پرکاش نگر پہاڑی پر9 اور42 دیگر افراد مختلف عمارتوں پر پھنس گئے ہیں۔

این ڈی آر ایف کے سینئر عہدیداروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ تال میل کے ذریعہ ان افراد کو ریسکیو کرنے کے اقدامات کریں۔ مرکزی وزیر نے تلنگانہ کے وزیر ریونیو پونگولیٹی سرینواس ریڈی، سے صورتحال، جاری بچاؤ آپریشن کے بارے میں بات چیت کی۔

انہوں نے این ڈی آر ا یف ٹیموں پر زور دیا کہ وہ موثر انداز میں ریلیف کاموں کو انجام دیں۔ مرکزی حکومت کی ہدایت پر این ڈی آر ایف کی ٹیمیں حرکت میں آگئیں۔ ضلع کھمم میں مونیرو ندی کے ساتھ کئی رہائشی کالونیاں زیر آب آگئیں۔ ان کالونیوں کے افراد چاروں طرف سے پانی میں پھنس گئے۔

گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر جانیں بچائی ہیں اور مدد کے طلب گار ہیں۔ کھمم میں پہلے سے ہی تعینات این ڈی آر ایف ٹیمیں، بچاؤ راحت کاری کام انجام دے رہی ہیں۔

وہ، رکاسی تانڈہ میں پھنسے عوام کو ریسکیو کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ شدید بارش اور خراب موسم کے سبب ہیلی کاپٹرس کو روانہ نہیں کیا جاسکا۔ پانی سے گھرے عوام کو باہر نکالنے کیلئے این ڈی آر ایف ٹیمیں کشتیوں کا استعمال کررہی ہیں۔

a3w
a3w