جرائم و حادثات

حیدرآباد میں قتل کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، چرلہ پلی ریلوی اسٹیشن پر خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد

چرلہ پلی پولیس نے مقامی معلومات کی بنیاد پر موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے علاقے میں جاج کے ذریعے شواہد اکٹھے کر کے ممکنہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے رچاكونڈا پولیس کمشنریٹ کے علاقے میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ چرلہ پلی پولیس اسٹیشن کے قریب چرلہ پلی ریلوی اسٹیشن پر ایک بیگ میں بند خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

مقامی لوگوں کے مطابق، بیگ میں سے آنے والی بدبو نے لاش کی موجودگی کی نشاندہی کی، جس کے بعد انہیں لاش اسٹیشن کے باہر منتقل کی گئی۔ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کو دو روز قبل قتل کیا گیا اور لاش کافی حد تک گل سڑ چکی تھی۔

چرلہ پلی پولیس نے مقامی معلومات کی بنیاد پر موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے علاقے میں جاج کے ذریعے شواہد اکٹھے کر کے ممکنہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ واقعہ شہر میں بڑھتی ہوئی خواتین کے خلاف جرائم کا ایک اور سنگین معاملہ ہے، کیونکہ گزشتہ دنوں بھی جواہر نگر اور کشائی گوڈ اور آج قسمت پور میں خواتین کے قتل کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، جوپولیس کے لیے ایک چیلنج بن گئی ہیں۔