اے پی کے ضلع کڑپہ میں وین کو لاری کی ٹکر، 7افراد موقع پر ہی ہلاک
حیدرآباد: درشن سے واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں 7 افراد ہلاک اوردیگر 5شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: درشن سے واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں 7 افراد ہلاک اوردیگر 5شدید زخمی ہوگئے۔
یہ خوفناک حادثہ آندھراپردیش کے ضلع وائی ایس آرکڑپہ میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق کرناٹک کے بیلاری سے تعلق رکھنے والے افراداے پی کے تروملا میں درشن کے بعد طوفان وین میں واپس ہورہے تھے کہ راستہ میں وائی ایس آر ضلع کونڈا پور منڈل کے ایٹورو گاؤں کے قریب کڑپہ تاڑی پتری مین روڈ پر، طوفان وین گاڑی جس میں یہ تمام سفر کر رہے تھے،کو بے قابو لاری نے ٹکر دے دی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ 7افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 5افراد شدید زخمی ہوگئے۔
مقامی افراد نے حادثہ کے فوری بعد وہاں پہنچ کر راحت کام شروع کئے اورزخمیوں کو 108 ایمبولنس میں تاڑی پتری کے سرکاری اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔
اس حادثہ میں طوفان وین کو شدید طورپرنقصان پہنچا۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے اس روٹ پر ٹریفک کو بحال کیا۔
پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔