ایشیاء
انڈونیشیا میں دو ٹرینوں کی ٹکر میں سات افراد ہلاک
ٹرین کا تصادم پیر کو دیر گئے بیکاسی تیمور اسٹیشن پر ہوا، جب ایک کمیوٹر ٹرین اور ایک لمبی دوری والی ٹرین آپس میں ٹکرا گئیں۔ لمبی دوری کی ٹرین نے دوسری ٹرین کے پچھلے ڈبے کو ٹکر ماردی، جو خواتین کے لیے ریزرو تھا۔
جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے مشرق میں واقع شہر بیکاسی میں پیر کی رات دو ٹرینوں کی ٹکر میں کم ازکم سات افراد ہلاک اور 81 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
ایک خبر رساں ادارے نے ریلوے کے ایک اہلکار کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر تلاشی اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔