قومی
ٹرینڈنگ

ویڈیو: خوفناک واقعہ، 14 سالہ لڑکی کی پراسرار حرکتوں سے اسپتال میں خوف

مریض اور طبی عملہ خوف کے مارے باہر کی جانب بھاگ نکلے۔ واقعہ کی ویڈیو بھی بعض افراد نے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور کسی ہارر فلم کے منظر کا تاثر دیتی ہے۔

نئی دہلی: ایک حیران کن اور خوفناک واقعہ میں، راجستھان کے علاقہ راوت بھاٹا کے سرکاری اسپتال میں زیرِ علاج 14 سالہ لڑکی کی عجیب و غریب حرکات نے وہاں موجود افراد کو خوفزدہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، خاموش ماحول میں اچانک لڑکی نے زور زور سے چیخنا شروع کر دیا اور غیر معمولی انداز میں دیواروں پر چڑھنے کی کوشش کرنے لگی، جس سے اسپتال میں افراتفری مچ گئی۔

متعلقہ خبریں
بم کی دھمکی کے بعد ہماچل پردیش کے سرکاری دفاتر میں سیکورٹی سخت
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
پلر نمبر 100 پر سنسنی خیز واقعہ، نشے میں دھت شخص تار سے لٹک گیا
بیوی نے عاشق کے ساتھ رچائی خطرناک سازش، شوہر کا قتل
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم

اس دوران مریض اور طبی عملہ خوف کے مارے باہر کی جانب بھاگ نکلے۔ واقعہ کی ویڈیو بھی بعض افراد نے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور کسی ہارر فلم کے منظر کا تاثر دیتی ہے۔

تاحال اس عجیب رویہ کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بھی اس بارے میں کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعہ کو لے کر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، جہاں کچھ افراد اسے پراسرار طاقتوں سے جوڑ رہے ہیں، وہیں دیگر کا ماننا ہے کہ یہ کسی ذہنی صحت کے مسئلہ کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔