حیدرآباد

راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ حیدرآباد سے کئی طیاروں کی آمدوروانگی منسوخ

حیدرآباد میں نامناسب روشنی کے باعث دو بین الاقوامی پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا۔ ریاض سے آنے والے طیارہ کو ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا جبکہ پونے سے آنے والے طیارہ کو بنگلورو روانہ کیا گیا۔

حیدرآباد: راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ حیدرآباد پر طیاروں کی آمدورفت کا نظام متاثر ہوا ہے جس کی بڑی وجہ خراب موسم اور فضائی کمپنیوں کے اندرونی مسائل ہیں۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
ایرپورٹ پر 4 خواتین کے قبضہ سے 1.9 کروڑ مالیتی گولڈ پیسٹ ضبط
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام


حیدرآباد میں نامناسب روشنی کے باعث دو بین الاقوامی پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا۔ ریاض سے آنے والے طیارہ کو ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا جبکہ پونے سے آنے والے طیارہ کو بنگلورو روانہ کیا گیا۔


فضائی کمپنیوں کے اندرونی مسائل کی وجہ سے آج (3 دسمبر) حیدرآباد سے روانہ ہونے والی کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جن میں حیدرآباد سے ویزاگ، ممبئی، کولکتہ، دہلی، بنگلورو اور گوا جانے والی انڈیگو کی پروازیں شامل ہیں۔


فضائی کمپنیوں کے اندرونی مسائل کے سبب کئی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔


منسوخ پروازوں میں حیدرآباد سے دہلی، مدورائی، بنگلورو، بھونیشور، گوا اور کولکتہ جانے والی پروازیں شامل ہیں۔ اسی طرح گوا، احمد آباد، چنئی، مدورائی، بنگلورو، دہلی اور بھونیشور سے حیدرآباد آنے والی انڈیگو کی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ 2 دسمبر کی کئی پروازیں آج 3 دسمبر کو روانہ ہوئی ہیں۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درست اور تازہ ترین معلومات کے لئے متعلقہ فضائی کمپنیوں سے رابطہ کریں۔