حیدرآباد

حیدرآباد میں حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے کئی افراد پکڑے گئے

نئے سال کی آمد کے پیش نظرشہرحیدرآبادمیں پولیس سرگرم ہوگئی ہے جس نے شہر کے کئی مقامات پر حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم کے دوران کئی افراد کو پکڑا۔

حیدرآباد: نئے سال کی آمد کے پیش نظرشہرحیدرآبادمیں پولیس سرگرم ہوگئی ہے جس نے شہر کے کئی مقامات پر حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم کے دوران کئی افراد کو پکڑا۔

متعلقہ خبریں
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 13,429 افراد پر عدالت میں مقدمہ
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

ٹریفک پولیس اور لااینڈآرڈرپولیس نے مشترکہ طورپر یہ مہم چلائی۔شہر کے بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، فلم نگر، مدھورا نگر، پنجہ گٹہ، بورابنڈہ، ایس آر نگر اوردیگر علاقوں میں مہم چلائی گئی۔

جوبلی ہلز ٹریفک پولیس اسٹیشن کے حدود میں ڈائمنڈ ہاؤس، فلم نگر علاقہ میں چلائی گئی مہم کے دوران حالت نشہ میں گاڑی چلانے کے الزام میں 24 افراد کو پکڑاگیا۔

ایس آر نگر اور جوبلی ہلز میں ٹریفک پولیس نے 26 افرادکو حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا۔بنجارہ ہلز ٹریفک پولیس نے اسٹڈی سرکل، گرین باورچی اور دیگر علاقوں میں چلائی گئی مہم کے دوران حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے 13 افراد کوپکڑا۔

پنجہ گٹہ ٹریفک پولیس نے رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک گرین لینڈ اور بنجارہ ہلز پارک حیات علاقہ میں چلائی گئی مہم کے دوران 19 افراد کو پکڑا۔