تقررات کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے گئے:کشن ریڈی
ریل نیلائم سکندرآباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ حکومت نے تقررات کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔یہ کہتے ہوئے کہ مرکزی حکومت نے گھریلومصنوعات اور گھریلو پیداور کو اولین ترجیح دی ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی نے سرکاری ملازمت حاصل کرنے والوں سے ملک کے لئے لگن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کی۔تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تقریبا 250نوجوانوں کو ملک بھر میں منعقدہ روزگار میلہ کے چوتھے مرحلہ میں ملازمتوں کے تقرنامے دیئے گئے۔
اس موقع پر ریل نیلائم سکندرآباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ حکومت نے تقررات کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔یہ کہتے ہوئے کہ مرکزی حکومت نے گھریلومصنوعات اور گھریلو پیداور کو اولین ترجیح دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختصر وقت میں ہی ملک میں 31کروڑموبائل فونس کی تیاری کاکام کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں فائیو جی ٹکنالوجی کو فروغ دیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان سال 2047تک ایک کاسموپولیٹن ملک بن جائے گااور اس میں نوجوانوں کی شراکت داری ہوگی۔