تلنگانہ

تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں آٹو اور کار کے تصادم سے کئی طلبہ اور مزدور شدید زخمی

عینی شاہدین نے بتایا کہ گولا گنڈم گاؤں کے مضافاتی علاقہ میں آٹو تلکاپلی کی جانب جا رہا تھا جس میں زرعی مزدوروں کے ساتھ طلبہ بھی سوار تھے کہ سامنے سے آنے والی کار سے یہ آٹو ٹکرا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں آٹو اور کار کے تصادم سے کئی طلبہ اور مزدور شدیدزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ جمعرات کی صبح ضلع کے تلکاپلی منڈل میں اُس وقت پیش آیا جب آٹو اورکار متصادم ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

عینی شاہدین نے بتایا کہ گولا گنڈم گاؤں کے مضافاتی علاقہ میں آٹو تلکاپلی کی جانب جا رہا تھا جس میں زرعی مزدوروں کے ساتھ طلبہ بھی سوار تھے کہ سامنے سے آنے والی کار سے یہ آٹو ٹکرا گیا۔

تصادم کے بعد آٹو کھیت میں الٹ گیا۔اس حادثہ میں تقریباً دس سے زائد طلبہ اور مزدور شدید زخمی ہوئے۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اس حادثہ کی اطلاع پر رکن اسمبلی راجیش ریڈی نے فون کے ذریعہ ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو فوری اور مناسب طبی امداد فراہم کی جائے۔