تلنگانہ

تلنگانہ میں شدید سردی کی لہر، عادل آباد ضلع میں درجہ حرارت 7.2ڈگری درج

ضلع کے ایجنسی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت درج ہونے کی وجہ سے صبح آٹھ بجے تک گھروں سے باہر نکلنا ممکن نظرنہیں آرہاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں شدید سردی کی لہرجاری ہے۔کئی مقامات پر سردی کے ساتھ ساتھ صبح کے اوقات میں کہر بھی دیکھی جارہی ہے جس سے گاڑی سواروں کومشکل صورتحال کاسامنا ہے ا وروہ گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کھول کر گاڑیاں چلانے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
بھینسہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم پر قاتلانہ حملہ، فرقہ پرست عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

ضلع عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 7ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔بھیم پور منڈل کے ارلی (ٹی) گاؤں اور جیناتھ منڈل مستقرمیں اقل ترین درجہ حرارت 7.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

بوتھ، بازارہتنور، عادل آباد اربن منڈلوں اور ضلع کے پہاڑی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس رہا۔ اندرویلی منڈل میں اقل ترین درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس سے رہا۔ پیمبی منڈل میں درجہ حرارت 8.3 ڈگری سیلسیس دیکھا گیا۔

آصف آباد ضلع کے سرپور (یو) منڈل میں اقل ترین درجہ حرارت 7.3 ڈگری، تریانی میں 8.6، کیرامیری میں 8.8، وانکیڈی میں 10.1، دھنوڑا (کیرامیری) میں 10.2 اور جینور میں 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ضلع کے ایجنسی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت درج ہونے کی وجہ سے صبح آٹھ بجے تک گھروں سے باہر نکلنا ممکن نظرنہیں آرہاہے۔

سردی کی شدت میں اچانک اضافہ ہونے پر ڈاکٹرس نے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔