تلنگانہ میں شدید سردی کی لہر ۔ 13 علاقوں میں درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے بھی کم ریکارڈ
تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق منگل کو ریاست کا اوسط اقل ترین درجہ حرارت 12.9 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول کے 19.4 ڈگری سیلسیس سے 6.6 ڈگری کم ہے۔ نومبر میں ریاست کا معمول کا اوسط اقل ترین درجہ حرارت 18.2 ڈگری سیلسیس رہتا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔منگل کی صبح ریاست کے 13 علاقوں میں درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے بھی کم ریکارڈ کیا گیا۔
ریاست میں اقل ترین درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس سرپور (آصف آباد) میں ریکارڈ کیاگیا۔ اسی طرح سنگاریڈی ضلع کے کوہیر منڈل میں 7.1 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔
دیگر مقامات جہاں درجہ حرارت 10 ڈگری سے کم رہا، ان میں عادل آباد کے سونالا (7.7)، وقارآباد کے بنتوارم (8.1)، رنگاریڈی کے ابراہیم پٹنم (8.2)، راجنا سرسلہ کے رودرنگی (8.4)، کاماریڈی کے بی بی پیٹ (8.5)، سدی پیٹ کے رایاپولے (8.6)، نظام آباد کے مکلور (8.9)، جگتیال کے بھیمارم (9.0)، میدک کے حویلی گھن پور (9.3)، نرمل کے کنٹالہ(9.4) اور محبوب نگر کے بالا نگر (9.9)شامل ہیں۔
تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق منگل کو ریاست کا اوسط اقل ترین درجہ حرارت 12.9 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول کے 19.4 ڈگری سیلسیس سے 6.6 ڈگری کم ہے۔ نومبر میں ریاست کا معمول کا اوسط اقل ترین درجہ حرارت 18.2 ڈگری سیلسیس رہتا ہے۔
اضلاع کی سطح پر عادل آباد میں اوسط اقل ترین درجہ حرارت 10.4 ڈگری ریکارڈ ہوا، جو معمول سے 6.4 ڈگری کم ہے، جبکہ وقارآبادضلع میں اقل ترین درجہ حرارت 10.9 ڈگری رہا۔
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں اقل ترین درجہ حرارت 8.8 ڈگری سیلسیس یونیورسٹی آف حیدرآباد (رنگاریڈی ضلع) میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل رنگاریڈی کے معین آباد میں 20 نومبر 2016 کو 7 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے 17 نومبر کو جاری کردہ بلیٹن میں یلو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عادل آباد، آصف آباد، نرمل، سنگاریڈی اور میدک اضلاع میں آئندہ دنوں میں سردی کی شدید لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی نے بتایا کہ شہر میں آئندہ دو دنوں تک اقل ترین درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔