آندھرا کے 12 منڈلوں میں گرمی کی شدید لہر کی پیش قیاسی
ریاست میں 26 اضلاع ہیں جن کے تحت سینکڑوں منڈلس آتے ہیں ڈیزاسٹر اتھاریٹی کے ڈائرکٹر بی آر امبیڈکر نے عوام پر زور دیا کہ وہ شدید گرمی کے حملہ سے بچنے کیلئے مناسب ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 12منڈلوں میں گرمی کی شدید لہر کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

امراوتی: آندھرا پردیش ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے آج پیش قیاسی کی ہے کہ ریاست کے 12 منڈلوں میں گرمی کی شدید لہر کی صورتحال رہے گی جبکہ مزید115 منڈلس گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے۔ منڈل، ضلع یا ریونیو ڈیویژن کے تحت ایک انتظامی سرکل ہوتا ہے۔
ریاست میں 26 اضلاع ہیں جن کے تحت سینکڑوں منڈلس آتے ہیں ڈیزاسٹر اتھاریٹی کے ڈائرکٹر بی آر امبیڈکر نے عوام پر زور دیا کہ وہ شدید گرمی کے حملہ سے بچنے کیلئے مناسب ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 12منڈلوں میں گرمی کی شدید لہر کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
ان میں ضلع پاروتی پورم مانیم ضلع کیانکا پلی کے 4اور ضلع کاکیناڈا کا ایک منڈل شامل ہے۔ ضلع الوری سیتا راما راجو ک ے7 انکاپلی کے 13، مشرقی گوداوری کے 10، ایلوروکا ایک، گنٹور کے6، اور ضلع کاکیناڈا کے 16منڈل میں گرمی کی شدید لہر سے متاثرہوسکتے ہیں۔
آندھرا پردیش ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے ڈائرکٹر نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں یہ بات کہی۔ اسی طرح ضلع کونا سیما کے6، کرشنا کے 2، این ٹی آر کے 4، پالنا ڈوکے3، پاروتی پورم کے7، سریکا کولم کے13، وشاکھا پٹنم کے 3، اور ضلع وجیانگرم کے24منڈل میں بھی موسم انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے مطابق جمعہ کے روز ضلع انکا پلی کے10، کاکیناڈا کے 2 اور ضلع این ٹی آر کے ایک منڈل میں گرمی کی شدید لہر کی صورتحال تھی۔