تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں یوم شہیدان پولیس بڑے پیمانہ پر منایاگیا

تلنگانہ بھر میں یوم شہیدان پولیس بڑے پیمانہ پر منایاگیا۔ خدمات کی انجام دہی کے دوران جانوں کی قربانی دینے والے پولیس ملازمین اور عہدیداروں کویاد کیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں یوم شہیدان پولیس بڑے پیمانہ پر منایاگیا۔ خدمات کی انجام دہی کے دوران جانوں کی قربانی دینے والے پولیس ملازمین اور عہدیداروں کویاد کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت کے سلسلہ میں تحقیقات کیلئے ٹیم کی تعیناتی
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

ریاستی دارالحکومت حیدرآبادکے گوشہ محل میں منعقدہ اصل تقریب کے علاوہ ریاست کے تمام اضلاع میں یہ تقاریب بڑے پیمانہ پرمنائی گئیں جس میں ایس پیز اور پولیس کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

انہوں نے یادگاروں پر پھول نچھاور کئے اور ان شہیدپولیس ملازمین اور عہدیداروں کی خدمات کو یاد کیا۔

انہوں نے کہاکہ نکسلائٹس کے حملہ اور دیگر واقعات میں کئی پولیس ملازمین نے اپنی جانوں کو قربان کیا ہے۔

ان تقاریب میں شہیدپولیس ملازمین کے ارکان خاندان نے بھی شرکت کی۔