تلنگانہ
مندر میں دیئے کو روشن کرنے تیل کے بجائے پٹرول کا استعمال، پجاری جھلس گیا
اس واقعہ میں مندرمیں دھواں پھیل گیا۔ پجاری کو علاج کے لئے نکریکل کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیاگیا۔
حیدرآباد: مندرمیں پوجا کے لئے لگانے جانے والے دیئے کو روشن کرنے کیلئے پٹرول کااستعمال کر نے کے سبب آگ لگنے کے نتیجہ میں پجاری بُری طرح جھلس گیا۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے نکریکل میں پیش آیا۔اس پجاری کی شناخت دکشت کے طورپر کی گئی ہے۔
اس واقعہ میں مندرمیں دھواں پھیل گیا۔ پجاری کو علاج کے لئے نکریکل کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیاگیا۔
اس پجاری نے دیاکو روشن کرنے کیلئے تیل کے بجائے پٹرول کااستعمال کیا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔