دہلی

شردپوار نے اپوزیشن قائدین کا اجلاس طلب کرلیا

امکان ہے کہ کئی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین‘ شردپوار کے سیاسی قد اور اثرورسوخ کے مدنظر اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ یہ میٹنگ ایسے وقت ہورہی ہے جب بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کئی کوششیں جاری ہیں۔

نئی دہلی: 2024 کے لوک سبھا الیکشن سے قبل اپوزیشن اتحاد کی کوششوں کے بیچ این سی پی سربراہ شرد پوار نے جمعرات 23  مارچ کو نئی دہلی میں مختلف اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا ہے کہ وہ آئیں اور باہمی مفاد کے امور اور الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی افادیت پر تبادلہ خیال کریں۔

متعلقہ خبریں
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
بغاوت کے 15 دن بعد اجیت پوار کی شردپوار سے ملاقات
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘

 ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ میٹنگ شام 6 بجے ہوگی۔ شردپوار کہتے رہے ہیں کہ آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے مفاد میں الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو چست درست ہونا چاہئے۔ ان کی افادیت پر کوئی شبہ ہو تو چیف الیکشن کمشنر کو چاہئے کہ وہ اسے دور کرے۔

این سی پی قائد نے اپوزیشن قائدین کے نام اپنے مکتوب میں کہا کہ ماہرین کہہ چکے ہیں کہ چِپ لگی کوئی بھی مشین ہیاک ہوسکتی ہے۔ ہم بددیانت عناصر کو ہماری جمہوریت کو ہائی جیاک کرنے نہیں دے سکتے لہٰذا آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے مفاد میں ہمیں مل بیٹھنا چاہئے اور ممتاز آئی ٹی پروفیشنلس اور کرپٹوگرافرس کی رائے سننی چاہئے۔

امکان ہے کہ کئی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین‘ شردپوار کے سیاسی قد اور اثرورسوخ کے مدنظر اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ یہ میٹنگ ایسے وقت ہورہی ہے جب بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کئی کوششیں جاری ہیں۔

 ماضی قریب میں چیف منسٹر مغربی بنگال و ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ اس سمت میں کچھ کوششیں کرچکے ہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ اس کے بغیر کوئی بھی اپوزیشن اتحاد نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہے۔

a3w
a3w