مشرق وسطیٰ

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 25 فلسطینیوں کی موت

اتوار کو غزہ شہر میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 25 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ طبی ذرائع اور عینی شاہدین نے یہ اطلاع دی۔

غزہ: اتوار کو غزہ شہر میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 25 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ طبی ذرائع اور عینی شاہدین نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

طبی ذرائع نے بتایا کہ غزہ شہر کے جنوب میں زیتون کے قریب ایک رہائشی عمارت پر جنگی طیاروں کے حملے میں بچوں سمیت 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق جنگی طیاروں نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے تین منزلہ مکان پر میزائل داغے۔

اسرائیلی سرکاری کان ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج 20 فروری سے حماس سے وابستہ بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے۔

اسی دن غزہ شہر کے مغرب میں ساحلی سڑک پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 10 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے امدادی ٹرکوں کے انتظار میں کھڑے افراد کو نشانہ بناتے ہوئے توپ خانے کے گولے داغے اور فضائی حملے کیے جس سے 10 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔