آندھراپردیش

گنڈ لکما پروجیکٹ کو نظرانداز کرنے شرمیلا کا حکومت پر الزام

آندھراپردیش کانگریس پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے آج گنڈ لکما پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر شرمیلا نے الزام لگایا کہ پروجیکٹ کو وائی ایس آرکانگریس حکومت نظر انداز کررہی ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کانگریس پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے آج گنڈ لکما پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر شرمیلا نے الزام لگایا کہ پروجیکٹ کو وائی ایس آرکانگریس حکومت نظر انداز کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وائی ایس آر گنڈلاکما پراجکٹ جل یگنم کے حصہ کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گنڈلکما ایک ایسا پروجیکٹ ہے جو 12 منڈلوں کو پینے کا پانی فراہم کرتا ہے اور ایک لاکھ ایکڑ پر کاشت کا پانی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا پہلا دروازہ 16 ماہ قبل اور دوسرا دروازہ تین ماہ قبل بہہ گیا تھا۔ انہوں نے وائی ایس آر سی پی حکومت پر تنقید کی کہ گنڈلاکما پروجیکٹ کی دیکھ بھال کے لیے سالانہ ایک کروڑ روپے بھی نہیں دیئے گئے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر آبپاشی نے اس پروجیکٹ کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ شرمیلا نے کہا کہ اے پی کو خصوصی ریاست کا درجہ اور وشاکھا اسٹیل پلانٹ تب ہی ملے گا جب کانگریس اقتدار میں آئے گی۔