آندھراپردیش

شرمیلا کے کانگریس میں شامل ہونے کاامکان: کے وی پی رام چندرراو

آندھراپردیش کانگریس کے سینئر لیدڑکے وی پی رام چندرراو نے کہا ہے کہ وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلاکے کانگریس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کانگریس کے سینئر لیدڑکے وی پی رام چندرراو نے کہا ہے کہ وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلاکے کانگریس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
کے سی آر پر شکست کا خوف طاری: شرمیلا
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا

اگر وہ کانگریس میں شامل ہوتی ہیں تو ان کا شاندار استقبال کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ماضی کی اورموجودہ حکومتوں کی غلطیوں کے ساتھ ساتھ اس تلگو ریاست سے مرکزی حکومت کے نامناسب رویہ کے سبب لوگ کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے اس یقین کااظہار کیاکہ جلد ہی کانگریس پارٹی کا ایک مرتبہ پھر اس ریاست میں احیا ہوگا۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ چندرابابو اور جگن کی نامناسب حکمرانی، آندھراپردیش تنظیم جدید قانو ن میں کئے گئے وعدوں کو عمل کرنے کے سلسلہ میں ان کی لاپرواہی سے آندھراپردیش کو مایوسی اور نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے اے پی سے نامناسب رویہ اختیار کیاجارہا ہے، یہ بات عوام جان چکے ہیں۔

انہوں نے اس یقین کااظہارکیاکہ کارکنوں کی مدد سے کانگریس کا احیا کیاجائے گا۔