مشرق وسطیٰ

عراق میں ترکیہ کے فضائی حملے میں تین یزیدی جنگجوہلاک

بغداد: ترکی نے عراق کے شمالی صوبے نینویٰ میں منگل کوایک فضائی حملے میں ترک کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے تعلق رکھنے والے تین یزیدی جنگجوؤں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔

بغداد: ترکی نے عراق کے شمالی صوبے نینویٰ میں منگل کوایک فضائی حملے میں ترک کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے تعلق رکھنے والے تین یزیدی جنگجوؤں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔

متعلقہ خبریں
ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، نومولود کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست
غزہ نسل کشی پر جشن منانے والا اسرائیلی فٹبالر گرفتار

اس واقعے کی اطلاع نیم خودمختار کردستان علاقے کی انسداد دہشت گردی سروس نے دی ہے۔

انسداد دہشت گردی سروس کے مطابق، منگل کی دوپہر مقامی وقت کے مطابق ترکی کے ایک طیارے نے نینویٰ کے صوبائی دارالحکومت موصل سے تقریباً 120 کلومیٹر مغرب میں،

سنجر شہرکے قریب سنجر پروٹیکشن یونٹس (وائی بی ایس) کے طورپر مشہور یزیدی جنگجو کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی، جس میں تین جنگجو مارے گئے اورایک دیگر زخمی ہوگیا۔

وائی بی ایس کا قیام 2007 میں عراق میں یزیدی برادری کے تحفظ کے لیے کیا گیا تھا۔

اس گروپ کے پی کے کے گروپ سے مضبوط تعلقات ہیں۔ پی کے کے کو ترکی، امریکہ اور یورپی یونین نے ‘دہشت گرد’ گروپ کے طور پر درج کیا ہے اور ترک افواج اکثر شمالی عراق خاص طور پر کوہ قندیل اور اس کے آس پاس فضائی حملے اور توپ خانے سے بمباری کرتی رہتی ہے۔

a3w
a3w