حیدرآباد

حیدرآباد:اسپتال سے 50 لاکھ کی قیمتی ہیرے کی انگوٹھی کی چوری، خاتون زیرحراست

شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں ایک پرائیویٹ اسپتال سے 50 لاکھ روپئے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی کی چوری کے معاملہ کے سلسلہ میں اسپتال میں کام کرنے والی ایک خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں ایک پرائیویٹ اسپتال سے 50 لاکھ روپئے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی کی چوری کے معاملہ کے سلسلہ میں اسپتال میں کام کرنے والی ایک خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

تفصیلات کے مطابق 27 جون کو بنجارہ ہلز کی ایک خاتون اسپتال میں علاج کے لیے آئی تھی۔

دوران علاج خاتون نے اپنے ہاتھ سے ہیرے کی انگوٹھی نکال کر قریب میں رکھ دیاتھا، بعد ازاں وہ علاج کے بعد انگوٹھی بھول کر گھر چلی گئی۔

جب اسے اس قیمتی انگوٹھی کی گمشدگی کا پتہ چلاتو وہ فوری طورپر اسپتال پہنچی تاہم یہ انگوٹھی وہاں سے غائب تھی۔

خاتون نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی۔

اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا۔

اسی دوران پولیس سے اسپتال میں کام کرنے والی خاتون رجوع ہوئی جس نے اپنے جرم کااعتراف کرلیا۔

اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے انگوٹھی کو ٹشو پیپر میں لپیٹ کر اپنے پرس میں چھپا لیا۔

پولیس نے مسروقہ انگوٹھی برآمد کر لی۔ پولیس خاتون سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

a3w
a3w