حیدرآباد

شرمیلا کی دہلی طلبی، آندھراپردیش کے سیاسی حلقوں میں موضوع بحث

شرمیلا جو متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی دختر اوروائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ ہیں، کو کانگریس ہائی کمان کی جانب سے دہلی طلب کئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں کانگریس نے لوک سبھا کے ساتھ ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا آغازکردیا ہے۔وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی صدروائی ایس شرمیلا کی کانگریس میں شمولیت کی اطلاعات کے ساتھ ہی اس تلگو ریاست کے سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
دسہرہ منانے آبائی مقامات جانے والوں کی تعداد میں اضافہ
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
لوک سبھا الیکشن: ضابطہ اخلاق بہت جلد نافذ ہوگا: مرکزی وزیر کشن ریڈی
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

شرمیلا جو متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی دختر اوروائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ ہیں، کو کانگریس ہائی کمان کی جانب سے دہلی طلب کئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

شرمیلا کے بھائی وائی ایس جگن موہن ریڈی فی الحال اس تلگوریاست کے وزیراعلی اور وائی ایس آرکانگریس کے صدر ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈران شرمیلا سے اے پی کے انتخابات کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کریں گے۔

شرمیلا کی پارٹی نے حال ہی میں منعقدہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے کانگریس کی ایما پر دوری اختیار کی تھی۔سمجھاجاتا ہے کہ انہیں اے پی میں انتخابی مہم چلانے والی اہم شخصیات (اسٹارکمپینر) میں شامل کیا جائے گا۔اسی دوران اے پی کانگریس کے لیڈروں نے پارٹی کے اعلی رہنماوں سے آج ملاقات کی جس میں انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

بتایاجاتا ہے کہ کانگریس جس کا سال 2014میں متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے موجودہ آندھراپردیش کی اسمبلی میں کوئی بھی رکن نہیں ہے، کے احیا کی تیاری کی جارہی ہے۔