دہلی
شتروگھن سنہا نے رکن لوک سبھا کی حیثیت سے حلف لیا
ٹی ایم سی کے شتروگھن سنہا نے پیر کے دن رکن لوک سبھا کی حیثیت سے حلف لیا۔ وہ حلف لینے والے آخری رکن ہیں۔

نئی دہلی: ٹی ایم سی کے شتروگھن سنہا نے پیر کے دن رکن لوک سبھا کی حیثیت سے حلف لیا۔ وہ حلف لینے والے آخری رکن ہیں۔
آج ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی سکریٹری جنرل نے اداکار سے سیاستداں بنے شتروگھن سنہا کا نام پکارا۔
انہوں نے بھگوان کے نام پر ہندی میں حلف لیا۔ وہ مغربی بنگال کی آسنسول نشست سے منتخب ہوئے ہیں۔ جون میں لوک سبھا کے پہلے اجلاس میں وہ حلف نہیں لے سکے تھے۔
لوک سبھا ارکان کی جملہ تعداد 543 ہوتی ہے، لیکن راہول گاندھی نے اترپردیش کی رائے بریلی نشست برقرار رکھتے ہوئے کیرالا کی وائیناڈ نشست خالی کردی۔ اس طرح ایوان میں ایک نشست خالی ہے۔