دہلی

عرب امارات کے کراؤن پرنس شیخ خالد کا دورہ ہند

ابوظبی کے کراؤن پرنس (ولی عہد) شیخ خالد بن محمد بن زیدالنہیان 9-10 ستمبر کو ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

نئی دہلی: ابوظبی کے کراؤن پرنس (ولی عہد) شیخ خالد بن محمد بن زیدالنہیان 9-10 ستمبر کو ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کردیا
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی

وزارت ِ خارجہ نے ہفتہ کے دن یہ اعلان کیا۔ ابوظبی کے کراؤن پرنس کی حیثیت سے ان کا یہ پہلا دورہ ئ ہند ہے۔ ان کے ساتھ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے کئی وزرا اور تاجروں کا ایک وفد بھی آئے گا۔

وزارت ِ خارجہ کے بموجب کراؤن پرنس 9 ستمبر کو وزیراعظم نریندر مودی سے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وہ مہاتماگاندھی کو خراج ادا کرنے راج گھاٹ جائیں گے۔ 10 ستمبر کو کراؤن پرنس ایک بزنس فورم میں شرکت کے لئے ممبئی میں ہوں گے۔