حیدرآباد

روزنامہ منصف کے سینئر فوٹو جرنلسٹ شیخ نصیر کا انتقال

شیخ نصیر گزشتہ 35 برسوں سے اردو روزنامہ "منصف" سے وابستہ تھے۔ وہ گزشتہ چند برسوں سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور آج صبح اپنے مکان پر انتقال کر گئے۔

حیدرآباد: معروف سینئر فوٹو جرنلسٹ شیخ نصیر آج صبح مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 60 برس تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ اور دو بچے شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں
نہرو زوالوجیکل پارک کے قدیم ترین کچھوے کی موت
سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے
معروف اداکارہ سلوچنا لٹکر کا دیہانت
رکن اسمبلی حلقہ کنٹو نمنٹ جی ساینا چل بسے

شیخ نصیر گزشتہ 35 برسوں سے اردو روزنامہ "منصف” سے وابستہ تھے۔ وہ گزشتہ چند برسوں سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور آج صبح اپنے مکان پر انتقال کر گئے۔

نمازِ جنازہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

سابق وزیر ہریش راؤ نے سینئر فوٹو جرنلسٹ شیخ نصیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے افراد خاندان اور ساتھیوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور افراد خاندان کو صبر جمیل دے۔

روزنامہ منصف کے ایڈیٹر انچیف جناب محمد عبدالجلیل صاحب نے شیخ نصیر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور اُن کے افراد خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔