تلنگانہ

امیت شاہ کا دورہ تلنگانہ

تلنگانہ میں جاریہ سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ان انتخابات کو زعفرانی جماعت نے وقار کا مسئلہ بنالیا ہے اور وہ ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اس ماہ کی 12تاریخ کو ریاست تلنگانہ کا دورہ کریں گے تاکہ اس ریاست میں بی جے پی کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
ایکتا یاترا کے ذریعہ ہندوؤں کی متحدہ طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا: بنڈی سنجے
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ
یہ الیکشن مذہب کے تحفظ کا ہے:شاہ (ویڈیو)
امیت شاہ کا جعلی ویڈیومعاملہ، 27 مقدمات درج

اس تلگو ریاست میں جاریہ سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ان انتخابات کو زعفرانی جماعت نے وقار کا مسئلہ بنالیا ہے اور وہ ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے۔

ان انتخابات کی حکمت عملی کے سلسلہ میں مسٹر شاہ کے اس دورہ کو کافی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔

امیت شاہ شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ حکیم پیٹ میں ہونے والے پارٹی کے پروگرام میں شرکت کریں گے اور اسی دن کورکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وہ دانشوروں، آر ایس ایس کے سرکردہ لیڈروں اور دیگر کے ساتھ سنگاریڈی ضلع میں اجلاس کریں گے۔ جہاں سے وہ براہ بیدر کرناٹک میں داخل ہوں گے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزراء اور پارٹی کے اہم لیڈر امکان ہے کہ ریاست کا دورہ کریں گے۔

a3w
a3w