کھیل
ٹرینڈنگ

شبمن گل نے بابراعظم سے اور محمد سراج نے شاہین آفریدی سے پہلی پوزیشن چھین لی

بالر محمد سراج نے شاہین شاہ آفریدی سے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے، فاسٹ بولر 709 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں، قومی بولر شاہین شاہ آفریدی 658 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں پوزیشن پر آگئے۔

دہلی: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ہندوستان کے شبمن گل نے  پاکستان کے کپتان بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ آئی سی سی کے مطابق ون ڈے کے بیٹرز رینکنگ میں بابراعظم دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ انکی جگہ اب ہندوستانی اوپنر شبمن گل پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
رضوان کا محدود اوورس کا کپتان بننا تقریباً یقینی
محمد سراج ون ڈے میں ٹاپ پوزیشن سے کھسکے
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ایشان کشن کو موقع ملنے کا امکان

ہندوستانی بلے باز شبمن گل 830 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ کپتان بابراعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، فہرست میں کوئنٹن ڈی کوک 771 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، ویراٹ کوہلی 770 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھی پویشن پر قابض ہیں۔

دوسری جانب ہندوستانی بالر محمد سراج نے شاہین شاہ آفریدی سے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے، فاسٹ بولر 709 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں، قومی بولر شاہین شاہ آفریدی 658 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں پوزیشن پر آگئے۔