انٹرٹینمنٹ

شلپا شیٹی اور راج کندرا پر 60 کروڑ سے زائد کی مبینہ دھوکہ دہی کا الزام

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضابطے کے مطابق کسی بھی کیس میں شکایت درج ہونے کے بعد سب سے پہلے ملزمان کو طلب کر کے ان کے بیانات لیے جاتے ہیں، اس کے بعد ہی گرفتاری یا دیگر قانونی کارروائی عمل میں آتی ہے۔ اس ضمن میں متعلقہ اہلکار نے واضح کیا کہ اس معاملے میں بھی جلد ہی باضابطہ سمن جاری کیا جائے گا۔

ممبئی: ممبئی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے دھوکہ دہی کے ایک سنگین کیس میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کندرا اور ان کے شوہر راج کندرا کے بیانات ریکارڈ کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
سونم کپور بالی ووڈ میں واپسی کرنا چاہتی ہیں
فلم بیڈ نیوز نے پہلے ویک اینڈ میں 30 کروڑ روپے کمالئے
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا

حکام کے مطابق ان دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے جوہو کے ایک بزنس ایگزیکٹیو کو کاروباری سرمایہ کاری کے بہانے 60.48 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا۔ دونوں کو جلد ہی ای او ڈبلیو کے دفتر میں پیش ہو کر اپنے بیانات درج کرانے کے لیے سمن جاری کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضابطے کے مطابق کسی بھی کیس میں شکایت درج ہونے کے بعد سب سے پہلے ملزمان کو طلب کر کے ان کے بیانات لیے جاتے ہیں، اس کے بعد ہی گرفتاری یا دیگر قانونی کارروائی عمل میں آتی ہے۔ اس ضمن میں متعلقہ اہلکار نے واضح کیا کہ اس معاملے میں بھی جلد ہی باضابطہ سمن جاری کیا جائے گا۔

یہ کیس دراصل لوٹس کیپٹل فنانشل سروسز کے ڈائریکٹر دیپک کوٹھاری (60) کی شکایت پر درج ہوا تھا، جو ابتدائی طور پر جوہو پولیس اسٹیشن میں رجسٹر کیا گیا۔ کوٹھاری نے پولیس کو بتایا کہ سن 2015 سے 2023 کے دوران انہوں نے جوڑے کی کمپنی بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ میں کاروبار کی توسیع کے مقصد سے 60.48 کروڑ روپے کی رقم جمع کرائی تھی۔

شکایت کنندہ کے مطابق یہ بھاری سرمایہ کاروباری مقاصد کی بجائے ذاتی اخراجات پر خرچ کیا گیا۔ چونکہ معاملہ 10 کروڑ روپے سے زائد رقم سے متعلق ہے، اس لیے اس کی تفتیش کو جوہو پولیس سے منتقل کر کے اقتصادی جرائم ونگ کے سپرد کیا گیا۔

ابتدائی جانچ کے بعد ای او ڈبلیو نے شلپا شیٹی، راج کندرا اور ایک دیگر شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 403 (بے ایمانی سے جائیداد کا استعمال)، 406 (مجرمانہ اعتماد شکنی) اور 34 (مشترکہ نیت) کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔