کریڈٹ کارڈ صارفین کیلئے شوکنگ خبر! فون پے اور پے ٹی ایم میں کرایہ کی ادائیگی بند
اس کا سبب ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کی نئی ہدایات ہیں جو پے منٹ ایگریگیٹرز (PA) اور پے منٹ گیٹ ویز (PG) کے لیے جاری کی گئی ہیں۔ RBI نے واضح کیا ہے کہ صرف وہ مرچنٹس جن کی KYC مکمل ہو، وہ ادائیگی کے عمل میں شامل ہوسکیں گے۔
نئی دہلی: کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے ایک بڑا دھچکا سامنے آیا ہے۔ ہندوستان کی بڑی فِن ٹیک کمپنیوں جیسے فون پی، پے ٹی ایم، کریڈ اور دیگر نے اب سے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ کی ادائیگی کی سہولت بند کر دی ہے۔
اس کا سبب ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کی نئی ہدایات ہیں جو پے منٹ ایگریگیٹرز (PA) اور پے منٹ گیٹ ویز (PG) کے لیے جاری کی گئی ہیں۔ RBI نے واضح کیا ہے کہ صرف وہ مرچنٹس جن کی KYC مکمل ہو، وہ ادائیگی کے عمل میں شامل ہوسکیں گے۔
اس فیصلے سے وہ صارفین بھی متاثر ہوں گے جو کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ کی ادائیگی کے لیے ایپس کا استعمال کر کے پیسے اپنے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرتے تھے۔ کچھ بینک پہلے ہی اس سرگرمی کو نوٹ کر چکے ہیں، اور HDFC نے جون میں صارفین کو بتایا کہ کرایہ کی ہر ادائیگی پر 3,000 روپے یا 1% فیس لگائی جائے گی۔ ICICI اور SBI نے بھی اس سہولت پر ریوارڈ پوائنٹس بند کر دیے ہیں۔
مارچ 2024 سے فون پی، پے ٹی ایم، موبیکوئک، فری چارج اور ایمیزون پے جیسی ایپس نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ کی ادائیگی روک دی تھی، اور اب RBI کی ہدایات کے بعد یہ مکمل طور پر غیر فعال ہو گئی ہے۔ صارفین اب متبادل ادائیگی کے ذرائع تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔