انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس، بشنوئی گینگ کا شوٹر گرفتار

ایک پولیس افسر نے جمعرات کو یہاں اس کی تصدیق کی۔ حال ہی میں پنجاب اور مہاراشٹر پولیس کی مشترکہ کارروائی میں پانی پت کے سیکٹر-29 تھانہ علاقے سے مشتبہ سکھ بلبیر سنگھ عرف سکھا کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ممبئی: مہاراشٹر پولیس نے نوی ممبئی کے پنویل کے نزدیک بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے فارم ہاؤس کی جاسوسی میں مبینہ طورپر ملوث لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ایک شخص کو ہریانہ کے پانی پت سے گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
عرفی جاوید کو پیٹنے کی دھمکی: تحفظ فراہم کرنے خواتین کمیشن کی ہدایت
سلمان خان کی خرابی صحت بگ باس 18 کی میزبانی غیر یقینی
فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر
سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون
ہند۔پاک مقابلہ میں ٹائیگر کی دھاڑ گونجے گی

ایک پولیس افسر نے جمعرات کو یہاں اس کی تصدیق کی۔ حال ہی میں پنجاب اور مہاراشٹر پولیس کی مشترکہ کارروائی میں پانی پت کے سیکٹر-29 تھانہ علاقے سے مشتبہ سکھ بلبیر سنگھ عرف سکھا کو گرفتار کیا گیا تھا۔

افسر نے بتایا کہ سکھا اداکار سلمان خان کے قتل کی مبینہ سازش کے سلسلے میں مفرور تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس سال جون میں پنویل کے نزدیک ان کے فارم ہاؤس جاتے ہوئے اداکار کو نشانہ بنانے کی سازش کا پردہ فاش کیا گیا تھا۔

یہ واقعہ اپریل کے اوائل میں ممبئی میں ان کی باندرہ رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے بعد پیش آیا۔ اداکار کے گھر پر فائرنگ کرنے کے الزام میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 14 اپریل کو باندرہ کے گلیکسی اپارٹمنٹ میں سلمان کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی۔

سلمان پر حملے کی سازش کے لیے ایک نابالغ کو استعمال کیا جا رہا تھا۔ حملے کے بعد کشتی کے ذریعے کنیا کماری اور پھر سری لنکا فرار ہونے کا منصوبہ تھا۔ بشنوئی گینگ نے ترکی ساختہ پستول کے ذریعے سلمان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کے لیے بھی یہی پستول استعمال کی گئی تھی، جس کی ذمہ داری بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔