کھیل

شبھمن کو بخار، آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا مشکل

ہندوستانی اوپنر شبھمن گل بخار میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ان کا 8 اکتوبر کو چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کھیلنا مشکل ہے۔

نئی دہلی: ہندوستانی اوپنر شبھمن گل بخار میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ان کا 8 اکتوبر کو چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کھیلنا مشکل ہے۔

متعلقہ خبریں
پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے
Video: کوہلی تیسرے امپائر کے فیصلہ سے برہم
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ایشان کشن کو موقع ملنے کا امکان
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: ہیڈ پہلے اور سوریا کمار یا دوسرے نمبر پر برقرار
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل

بخار کی وجہ سے شبھمن بدھ اور جمعرات کو پریکٹس کے لیے نہیں آئے تھے۔ ٹیم انتظامیہ توقع کرتی ہے شبھمن کو فلو سے زیادہ کچھ نہ ہو۔

بی سی سی آئی نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی اور معائنہ کر رہی ہے، ہمیں امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔”

شبھمن 72 کی اوسط اور 105 کے اسٹرائیک ریٹ سے اس سال ون ڈے میں 1230 رن بناکر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ گزشتہ چار ون ڈے میچوں میں انہوں نے دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنائی ہے جن میں سے دو آسٹریلیا کے خلاف ہی آئی ہیں۔

اگر اتوار کے میچ کے لیے شبھمن دستیاب نہیں ہیں تو ایسی صورت حال میں ان کی جگہ کپتان روہت شرما کے ساتھ ایشان کشن سلامی بلے بازی کے لئے آسکتے ہیں۔ کشن کے نام بھی گزشتہ پانچ ون ڈے میچوں میں تین نصف سنچریاں ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں پانچویں نمبر پر آتے ہوئے 82 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔