تلنگانہ

تنخواہوں کی عدم اجرائی سے ہوم گارڈز سخت پریشان

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی زیر قیادت کانگریس حکومت کے بلند بانگ دعوؤں کی قلعی اس وقت کھل گئی جبکہ ریاست کے ہوم گارڈز، تنخواہوں سے محروم ہیں۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی کی زیر قیادت کانگریس حکومت کے بلند بانگ دعوؤں کی قلعی اس وقت کھل گئی جبکہ ریاست کے ہوم گارڈز، تنخواہوں سے محروم ہیں۔

متعلقہ خبریں
چلتی ٹرین میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کے الزام میں ہوم گارڈ گرفتار
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی
گروپI مینس امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے: ریونت ریڈی

فروری کا ماہ شروع ہوکر 13 یوم بیت گئے مگر تاحال ہوم گارڈز کو تنخواہیں وصول نہیں ہوئی ہیں۔ تنخواہوں کی اجرائی میں غیر ضروری تاخیر سے ہوم گارڈز اور ان کے افراد خاندان گزر بسر کیلئے پریشان ہیں۔

پریشان حال یہ عارضی ملازمین، قرض لیکر گزربسر کرنے پر مجبور ہیں مگر وہ قرض کی رقم ادا کرنے کے بھی موقف میں نہیں ہیں۔

چیف منسٹر، ڈی جی پی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس جانب توجہ دیں۔ ملک پیٹ ایریا ہاسپٹل کے نرسوں اور آنگن واڑی اساتذہ بھی تنخواہوں کے منتظر ہیں۔