صحت
مریض کے گردوں سے 418 کنکریاں نکالی گئیں، ڈاکٹروں کا کارنامہ
ایشین انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولوجی اینڈ یورولوجی کے ماہرین کی ٹیم نے یہاں ایک مریض جس کے گردے صرف 27 فیصد کارکرد تھے کے گردوں سے 418 پتھریاں (کنکریاں) کامیابی کیساتھ نکالی ہیں۔
حیدرآباد: ایشین انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولوجی اینڈ یورولوجی کے ماہرین کی ٹیم نے یہاں ایک مریض جس کے گردے صرف 27 فیصد کارکرد تھے کے گردوں سے 418 پتھریاں (کنکریاں) کامیابی کیساتھ نکالی ہیں۔
ڈاکٹر دنیش ایم جویزکی زیرقیادت ٹیم نے پیر کو ٹینیس نیفرولیتھوٹومی (پی سی این ایل) کے طریقہ سے جو سرجری میں ایک اہم پیش رفت ہے‘یہ کارنامہ انجام دیا۔
ان ڈاکٹروں نے 60 سالہ ایک مریض نے جس کے گردوں میں بے شمارپتھریاں تھیں اور وہ گردوں کے شدید درد میں مبتلاتھا ایک منفرد چیالنج دیاتھا۔ اس کے گردوں میں سے 418 کنکریوں کو کامیابی کے ساتھ نکال دیا گیا۔