قومی

راہل نے اڈانی کے تعلق سے وزیراعظم  مودی پر پھر کی تنقید

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے ہوائی اڈے، بندرگاہیں، پاور سیکٹر، کوئلہ، سڑکیں، کانیں، سب کچھ اڈانی گروپ کے حوالے کر دیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر ایک بار پھر حملہ کیا اور کہا کہ انہوں نے آسمان سے لے کر زمین اور سمندر تک سب کچھ اڈانی کے حوالے کر دیا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے ہوائی اڈے، بندرگاہیں، پاور سیکٹر، کوئلہ، سڑکیں، کانیں، سب کچھ اڈانی گروپ کے حوالے کر دیا ہے۔

مسٹر گاندھی نے جمعرات کو ٹویٹ کیا ’’ ہوائی اڈہ سیٹھ کا، بندرگاہ سیٹھ کی، بجلی سیٹھ کی، کوئلہ سیٹھ کا، سڑکیں سیٹھ کی، کانیں سیٹھ کی، زمین سیٹھ کی، آسمان سیٹھ کا، سیٹھ کس کا؟ سیٹھ ’صاحب‘ کا۔

اس کے ساتھ انہوں نے ہندوستان کا ایک نقشہ بھی پوسٹ کیا ہے جس کے پس منظر میں مسٹر مودی اور اڈانی ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہیں اور اڈانی گروپ کا کاروبار ملک میں کہاں کہاں ہے، اسے نقشے میں دکھایا گیا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی