تلنگانہآندھراپردیش

آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں سردی کی شدت میں نمایاں کمی

صبح کے وقت ہلکی سردی کے باوجود، دن کے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے کئی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 35ڈگری سیلسیس تک پہنچ چکا ہے۔

حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں سردی کی شدت میں نمایاں کمی درج کی گئی اور سورج کی تپش بڑھنے لگی ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری

صبح کے وقت ہلکی سردی کے باوجود، دن کے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے کئی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 35ڈگری سیلسیس تک پہنچ چکا ہے۔

موسم گرما کے باقاعدہ آغاز سے پہلے ہی بڑھتی ہوئی گرمی نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

امراوتی کے محکمہ موسمیات کے مطابق سرد ہوائیں شمال اور شمال مشرق کی سمت سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ایک یا دو مقامات پر صبح کے وقت کہر کا امکان ہے۔


جنوبی ساحلی آندھرا میں بھی آئندہ تین دنوں کے دوران موسم خشک رہے گا اور کہیں کہیں کہر دیکھی جا سکتی ہے۔


حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مطابق، ریاست میں ہوائیں بنیادی طور پر مشرق اور جنوب مشرق کی سمت سے چل رہی ہیں۔آئندہ تین دنوں تک موسم خشک رہے گا۔ اگلے دو دنوں میں تلنگانہ کے کچھ حصوں میں اقل ترین درجہ حرارت معمول سے دو تا تین ڈگری کم رہ سکتا ہے۔