حیدرآباد
تلنگانہ بی جے پی سربراہ بنڈی سنجے کو ایس آئی ٹی کی نوٹس
حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ کے لیک ہونے کے معاملہ کے سلسلہ میں الزامات پر ایس آئی ٹی نے بی جے پی کے ریاستی صدربنڈی سنجے کو ایک نوٹس جاری کی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ کے لیک ہونے کے معاملہ کے سلسلہ میں الزامات پر ایس آئی ٹی نے بی جے پی کے ریاستی صدربنڈی سنجے کو ایک نوٹس جاری کی ہے۔
ہفتہ کی صبح، ایس آئی ٹی کے اہلکار ان کے مکان پہنچے اور یہ نوٹس حوالے کی۔
دوسری طرف زعفرانی جماعت کے لیڈروں نے اس نوٹس پر برہمی کااظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے اس مسئلہ پر مہادھرنے کے سبب یہ نوٹس ان کو دی گئی ہے۔
بنڈی سنجے نے الزام لگایا تھا کہ پیپر لیک معاملہ میں حکومت کا رول ہے اور وزیرتارک راما راو کے قریبی افراد اس میں ملوث ہیں۔
ایس آئی ٹی حکام نے انہیں قبل ازیں بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 مارچ کو ایس آئی ٹی کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی تاہم بنڈی سنجے حکام کے سامنے حاضرنہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایس آئی ٹی کی جانچ پر یقین نہیں ہے۔