تلنگانہ

طوفان سترنگ سنگین بن سکتا ہے: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ اس کے شمال مشرق کی طرف مسلسل بڑھنے اور اگلے 12 گھنٹے میں سنگین گردابی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے پیر کو کہا کہ ‘سترنگ’ گردابی طوفان مغربی وسطی اور خلیج بنگال کے شمال مغربی اور مشرقی وسطی ملحقہ علاقوں کے اوپر گزشتہ چھ گھنٹے سے 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے شمال -شمال مشرق کی طرف بڑھتے ہوئے آج صبح 0830 بجے شمال مغرب اور وسطی خلیج بنگال کے قریب 18.3 ڈگری عرض البلد اور 88.9 ڈگری طول البلد کے قریب مرکوز ہوگیا ہے۔

یہ ساگر جزیرے سے تقریباً 380 کلومیٹر جنوب میں اور بنگلہ دیش میں باریسال سے 520 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ اس کے شمال مشرق کی طرف مسلسل بڑھنے اور اگلے 12 گھنٹے میں سنگین گردابی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

اس کے بعد یہ شمال-شمال مشرق کی طرف مسلسل بڑھے گا اور امکان ہے کہ کل صبح یہ باریسال کے قریب تنکونا جزیرے اور سینڈ وپ کے درمیان بنگلہ دیش کے ساحل کو عبور کرلے گا۔ ریلیز کے مطابق تلنگانہ میں نچلی سطح کی شمالی ہوائیں چل رہی ہیں۔