دہلی

سیتارام یچوری ہنوز آئی سی یو میں

سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری تنفس کے انفیکشن کے لئے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں ہنوز زیرعلاج ہیں۔

نئی دہلی: سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری تنفس کے انفیکشن کے لئے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں ہنوز زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ خبریں
میڈیکل کالجوں کے مقامات پر نرسنگ کالجس کا قیام ضروری: ریونت ریڈی
بٹلہ ہاؤز انکاؤنٹر، عمر قید کے مجرم کی دورانِ علاج موت

پارٹی ذرائع نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔72سالہ قائد فی الحال انٹنسیو کیر یونٹ (آئی سی یو) میں ہیں۔ یچوری کو نمونیا جیسے چیسٹ انفیکشن کے علاج کے لئے 19 اگست کو ایمس میں شریک کرایاگیا تھا۔

دواخانہ نے ان کے مرض کی حقیقی نوعیت ظاہر نہیں کی ہے۔

ہفتہ کے دن جاری بیان میں سی پی آئی ایم نے کہا تھا کہ وہ خصوصی معالجین کی نگرانی میں ہیں۔ تنفس کے انفیکشن کا علاج جاری ہے۔ یچوری نے حال میں کیٹراکٹ (موتیا بند) سرجری کرائی تھی۔