سابقہ حکومت صرف وعدوں کی باتوں تک محدود رہی: پی سرینواس ریڈی
سرینواس ریڈی نے یقین دہانی کروائی کہ حضور نگر میں آئندہ 3تا4 ماہ میں 2,160 مکانات مکمل کرکے مستحق غریبوں کے حوالے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں آبپاشی کے کئی کام زیر التوا ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر امکنہ پی سرینواس ریڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی بی آرایس حکومت صرف وعدوں کی باتوں تک محدود رہی۔ انہوں نے وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی کے ساتھ حضور نگر کا دورہ کیا۔ اس موقع پران وزرا نے اندراما مکانات کا معائنہ کیا ۔
سرینواس ریڈی نے کہا کہ پچھلی حکومت نے حضور نگر میں صرف 150 مکانات بنائے تھے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حضور نگر میں آئندہ 3تا4 ماہ میں 2,160 مکانات مکمل کرکے مستحق غریبوں کے حوالے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں آبپاشی کے کئی کام زیر التوا ہیں۔
وزیر اتم کمارریڈی نے کہا کہ بی آرایس کے دور حکومت میں بدعنوانی اور خراب حکمرانی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی میں کئی نقائص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیک ڈیموں کے سلسلہ میں بھی کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات کے دوران دی گئی 6 ضمانتوں پر قائم ہیں اور دو ضمانتوں پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔ 500روپئے میں گیس کی اسکیم پر جلد عمل درآمد کیاجائے گا۔