حیدرآباد

کے چندر شیکھرراؤ کے کولہے کی تبدیلی کی کامیاب سرجری

یشوداہاسپٹل سوماجی گوڑہ میں بی آر ایس سربراہ وسابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی کولہے کی تبدیلی کی کامیاب سرجری کی گئی۔

حیدرآباد: یشوداہاسپٹل سوماجی گوڑہ میں بی آر ایس سربراہ وسابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی کولہے کی تبدیلی کی کامیاب سرجری کی گئی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت

یہ سرجری آرتھوپیڈک سرجنس، نرسوں ودیگر ماہرین کی ٹیم کی نگرانی میں کی گئی۔

قبل ازیں ڈاکٹرایم وی راؤ کی قیادت میں مختلف طبی شعبوں سے وابستہ ڈاکٹرس کی ٹیم نے سابق چیف منسٹر کے سی آر کے مختلف طبی معائنہ کرنے کے بعد سرجری کا مشورہ دیا۔

سابق وزراء و ارکان اسمبلی کے تارک راماراؤ اور ٹی ہریش راؤ نے سرجری کی کامیابی کے بعد ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹرس نے کہاکہ آئندہ 8 ہفتوں میں سابق چیف منسٹر کے سی آر مکمل صحت یاب ہوں گے اس سلسلہ میں یشودا ہاسپٹل کی جانب سے جاری کردہ ہیلت بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ہے۔