سوشیل میڈیاشمال مشرق

مڈڈے میل میں سانپ برآمد،30طلبا بیمار

کھانا تیار کرنے والے ایک اسکول کے عملے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دال سے بھرے کنٹینر میں سے ایک میں سانپ ملا تھا۔انہوں نے کہا، "ہمیں بچوں کو رامپورہاٹ میڈیکل کالج اور ہسپتال لے جانا پڑا کیونکہ انہیں الٹیاں ہونے لگیں تھی ۔

کلکتہ: مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں کئی اسکولی بچوں کو مڈ ڈے میل کھانا کھانے کے بعد بیمار ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مبینہ طور پر ان کے کھانے میں ایک سانپ پایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
سندیش کھالی میں کیمپ آفس قائم کرنے سی بی آئی کا فیصلہ
ناجائز مال میں میراث
سرد موسم اور کم عمر بچے، کچھ حفاظتی تدابیر
نومولود بچوں کو فروخت کرنے والا ریاکٹ بے نقاب، غریب ماؤں کے ملوث ہونے کا انکشاف

انہوں نے بتایا کہ ضلع کے میوریشور بلاک میں ایک پرائمری اسکول کے تقریباً 30 طلباء پیر کے روز مڈ ڈے میل میں دیا گیا کھانا کھانے کے بعد بیمار ہو گئے۔

کھانا تیار کرنے والے ایک اسکول کے عملے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دال سے بھرے کنٹینر میں سے ایک میں سانپ ملا تھا۔انہوں نے کہا، "ہمیں بچوں کو رامپورہاٹ میڈیکل کالج اور ہسپتال لے جانا پڑا کیونکہ انہیں الٹیاں ہونے لگیں تھی ۔

بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر دیپنجن جانا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کئی گاؤں والوں سے مڈ ڈے میل کھانے کے بعد بچوں کے بیمار ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔مسٹر جانا نے کہاکہ میں نے پرائمری اسکولوں کے ڈسٹرکٹ انسپکٹر کو مطلع کر دیا ہے جو اسکول کا دورہ کریں گے۔

اہلکار نے کہا کہ ایک کو چھوڑ کر تمام بچوں کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ خطرے سے باہر ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سرپرستوں نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کا گھیراؤ کیا اور ان کے دو پہیہ گاڑی کی توڑ پھوڑ کی ہے۔

a3w
a3w