دہلی

دہلی اسمبلی انتخابات میں اب تک 5848 لوگوں نے گھر سے ووٹنگ کے ذریعے اپنا ووٹ ڈالا

دہلی اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی طرف سے کچھ خاص زمروں کے ووٹروں کو گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کے لیے دی گئی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اب تک تقریباً چھ ہزار ووٹروں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی طرف سے کچھ خاص زمروں کے ووٹروں کو گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کے لیے دی گئی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اب تک تقریباً چھ ہزار ووٹروں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی

دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر آر ایلس واز نے جمعہ کو کہا کہ اب تک گھر سے ووٹنگ کی سہولت کے ذریعہ 5848 پوسٹل بیلٹ ڈالے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کے لیے خصوصی منصوبہ بنایا گیا ہے جس کی الیکشن کمیشن نے منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت دہلی کے 11 اضلاع میں 19 گنتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے دہلی اسمبلی انتخابات میں 80 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں اور معذور افراد کو گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی اسمبلی کی تمام 70 سیٹوں کے لیے 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔ دہلی کی تمام 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے کل 699 امیدوار میدان میں ہیں۔ اسمبلی کی موجودہ مدت 23 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔

گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سابق نائب صدر حامد انصاری اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی اہلیہ گرشرن کور سمیت کئی دیگر معززین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔