حیدرآباد

کاروں میں آگ لگ گئی، سیکوریٹی گارڈ زندہ جھلس کر ہلاک

سیکوریٹی گارڈ سنتوش نے مچھروں کو بھگانے کیلئے کوائل کااستعمال کیا تھا اور اس کوائل سے آگ کار میں لگ گئی۔شبہ کیاجارہا ہے کہ سنتوش حالت نشہ میں تھا۔ اسی لیے گاڑی میں آگ لگنے پر بھی وہ بیدار نہیں ہوسکا۔اس واقعہ میں سات کاریں جل گئیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ کنگ کوٹھی میں آگ لگنے کے واقعہ میں ایک سیکوریٹی گارڈ زندہ جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ کنگ کوٹھی کے بُگل کنٹہ کے ونائک آٹوگیریج میں ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات گیریج کے ذمہ داروں نے کام ختم کرنے کے بعد شیڈ کو تالا لگا دیا۔

متعلقہ خبریں
بلگریڈ کے ایک اسکول میں لڑکے کی فائرنگ، 8 بچے ہلاک

اس وقت شیڈ کے سامنے سات کاریں تھیں۔ سیکورٹی گارڈ42سالہ سنتوش ان کاروں میں سے ایک کار میں سو گیاتاہم اچانک صبح تقریبا چار بجے اس کار میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے یہ آگ دیگر کاروں تک پھیل گئی۔

جیسے ہی گاڑیوں کی بیٹریاں پھٹنے سے زوردار آوازیں آئیں،مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

 اس سیکوریٹی گارڈ کی شناخت سنتوش کے طور پر کی گئی ہے جس نے مچھروں کو بھگانے کیلئے کوائل کااستعمال کیا تھا اور اس کوائل سے آگ کار میں لگ گئی۔شبہ کیاجارہا ہے کہ سنتوش حالت نشہ میں تھا۔ اسی لیے گاڑی میں آگ لگنے پر بھی وہ بیدار نہیں ہوسکا۔اس واقعہ میں سات کاریں جل گئیں۔